غزہ میں اسرائیلی جارحیت ماہ رمضان میں بھی جاری ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عورتوں اور بچوں سمیت مزید 90 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں امداد کے منتظر بے گھر فلسطینیوں پر اسرائیلی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد شہید جبکہ 83 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ اس پٹی کی تقریبا 85 فیصد آبادی بے گھر ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق رفح میں اقوام متحدہ کے غذائی امداد کی تقسیم کے مرکز پر اسرائیلی بمباری کے بعد بے گھر فلسطینیوں پر گولیاں برسائی گئیں، اسرائیلی افواج کے حملے میں اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم انروا کا ایک اہلکار بھی شہید ہوگیا۔
امریکا کی جانب سے اسرائیل پر زور دیا گیا ہے کہ غزہ میں انسانی امدادی اہلکاروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
The post غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 90 فلسطینی شہید ہوگئے appeared first on Daily Jasarat News.
