English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیوی کو قتل کرکے بیڈروم میں دفنانے والا شخص 38 سال بعد گرفتار

القمر

ریاض: بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیڈروم ہی میں دفن کرنے والا شخص بالآخر 38 سال کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عرب میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کردیا تھا اور جرم چھپانے کے لیے اس کی لاش بیڈ روم ہی میں دفنا کر فرش کو ٹائلز لگا دیے تھے۔

بعد ازاں قاتل نے خود کو مظلوم ظاہر کرتے ہوئے اپنی سالی ہی سے شادی کرلی، تاہم 38 سال کے بعد جرم آشکار ہوگیا اور قاتل شوہر پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق گھریلو لڑائی میں شوہر نے تشدد کرکے اپنی 38 سالہ بیوی کو قتل کردیا تھا اور سسرال والوں کو بتایا کہ کینسر کی وجہ سے اس کی بیوی کا انتقال ہویا اور لاش خراب ہونے کے امکان پر جلدی تدفین کردی گئی۔ بعد ازاں سسرال والے بھی اس کے جھانسے میں آ گئے اور انہوں نے اپنی دوسری بیٹی بھی اسی شخص کے نکاح میں دے دی۔

قتل کی گئی خاتون کی چھوٹی بہن 38 سال تک قاتل کی بیوی بن کر اسی کمرے میں رہتی رہی، تاہم گھر میں تعمیراتی کام کی ضرورت کے تحت کھدائی کے دوران انسانی ہڈیاں برآمد ہونے پر مزدوروں نے پولیس کو اطلاع دی، جس پر تفتیش کے دوران قاتل کا جرم بے نقاب ہوگیا۔

The post بیوی کو قتل کرکے بیڈروم میں دفنانے والا شخص 38 سال بعد گرفتار appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے