مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی دہشت گردی کا شکار فلسطین کی محصور پٹی غزہ میں غذائی قلت سے شہید ہونےو الے بچوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروںکے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران قابض صہیونی فوج کی جارحیت میں مزید 69 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی دہشت گردانہ حملوںمیں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 31 ہزار 341 ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کا نشانہ بن کر شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد بھی 133 تک پہنچ گئی ہے اور تقریباً 7 ہزار سے زیادہ افراد تاحال بمباری سے تباہی کے دوران ملبے تلے دبے ہیں یا تاحال لاپتا ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کے جارحانہ حملے بدستور جاری ہیں جس میں مزید 90 فلسطینی شہید اور کئی دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
The post غزہ: غذائی قلت سے شہید ہونیوالے بچوں کی تعداد 27 ہو گئی appeared first on Daily Jasarat News.
