ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے سیکیورٹی قافلے میں شامل ایک پولیس اہلکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق صوبہ سرناک میں صدر رجب طیب اردوان کے سیکیورٹی قافلے میں شامل 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والے ایک دورے پر صدر کے سیکیورٹی پر مامور تھے۔ ترک صدر طیب اردون مکمل طور پر خیریت سے ہیں اور صوبے کا دورہ مکمل کرکے واپس دارالحکومت پہنچ چکے ہیں۔
ترک حکام کے مطابق اس حادثے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے صدارتی محافظوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ یہ افراد کس حادثے کا شکار ہوئے تھے۔
ترک صدر نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
The post ترک صدر اردوان کے سیکیورٹی قافلے کو حادثہ appeared first on Daily Jasarat News.
