English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس میں صدارتی انتخاب کیلیے پولنگ شروع

القمر

ماسکو: روس میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ شروع ہو گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے روس کے 11مختلف زونز میں پولنگ شروع ہو گئی ہے جو آئندہ 3 دن تک جاری رہے گی۔ عالمی سیاست پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن کے ایک بار پھر 6 سال کے لیے منتخب ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

روس پر 1999ء سے بطور صدر یا وزیراعظم مستقل حکمرانی کرنے والے ولادیمیر پیوٹن کے مقابلے میں 3 امیدوار انتخابی میدان میں اترے ہیں، تاہم عالمی سطح پر سیاسی رائے دینے والوں کا کہنا ہے کہ 71 سالہ ولادیمیرپیوٹن ہی کامیابی کا سہرا سر پر سجائیں گے، جس کے نتیجے میں انہیں دنیا کی بڑی جوہری قوت کی ریاست روس پر حکمرانی کے لیے مزید 6 سال دستیاب ہوں گے۔

روسی سرکاری دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سوویت یونین ٹوٹنے کے بعد سے روس کو مغربی ملکوں کی جارحیت سے بچائے رکھنے کی وجہ سے پیوٹن کو بڑے پیمانے پر روسی عوام سمیت تمام حلقوں کی حمایت حاصل ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے ایک بار پھر صدر منتخب ہونے کے امکانات مضبوط ہیں۔

The post روس میں صدارتی انتخاب کیلیے پولنگ شروع appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے