ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میٹا نے فلسطینی صحافی معتز عزیزہ کا فیس بک اکاونٹ معطل کر دیا

  غزہ: میٹا نے فلسطینی صحافی معتز عزیزہ کا فیس بک اکاونٹ معطل کر دیا۔

فلسطینی صحافی معتز عزیزہ نے اپنے انسٹاگرام انکشاف کیا کہ ان کا فیس بک اکاونٹ مارک زکربرگ کی کمپنی میٹا نے معطل کر دیا  ۔

معتز عزیزہ نے انسٹاگرام پر اسکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں میٹا سے ایک نوٹیفیکشن موصول ہوا جس میں انہیں بتایا گیا کہ 15 مارچ کو ان کا فیس بک اکاونٹ معطل کردیا گیا ہے۔ وہ اس کے خلاف 180 دنوں کے اندر اپیل کرسکتے ہیں، ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کا اکانٹ مستقل طور پر ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

صحافی کی جانب سے شئیر کیے گئے میٹا کے اسکرین شاٹ کے مطابق ان کا فیس بک اکانٹ پلیٹ فارم کے کسی صارف کو ظاہر نہیں ہوگا اور نہ وہ خود اپنا اکانٹ دیکھ سکتے ہیں۔

میٹا کی جانب سے اکانٹ معطل کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، اکانٹ معطل کرنے پر صحافی کے لاکھوں فالوورز بھی حیران رہ گئے اور میٹا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ معتز عزیزہ فوٹوگرافر جرنلسٹ ہیں جو کہ فلسطینیوں پر، خاص طور پر غزہ میں ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھاتے رہے ہیں۔

The post میٹا نے فلسطینی صحافی معتز عزیزہ کا فیس بک اکاونٹ معطل کر دیا appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں