ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صہیونی فوج کا غزہ میں حملہ، خواتین و بچوں سمیت مزید 36 شہید

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطین پر قابض صہیونی ریاست کی فوج کے غزہ میں ایک نئے حملے میں خواتین و بچوں سمیت مزید 36 افراد شہید ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے مہاجر کیمپ پر حملہ کردیا۔ ماہ رمضان میں کیے گئے حملوں کے دوران نئی اسرائیلی کارروائی میں ہفتے کے روز نصیرت مہاجر کیمپ کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ نصیرت کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں 36 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کیمپ کو نشانہ بنایا جب کہ حملے میں شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

حماس کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں بڑی تعداد میں عام شہری شہید ہوئے ہیں، اسرائیلی فوج نے نصیرت کیمپ میں ایک گھر پر حملہ کیا جس میں بچوں سمیت 36 افراد شہید ہوئے جب کہ شہدا میں حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔

The post صہیونی فوج کا غزہ میں حملہ، خواتین و بچوں سمیت مزید 36 شہید appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں