ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ کی امداد روکنا اسرائیل کا جنگی جرم ہو سکتا ہے، اقوام متحدہ

جنیوا: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں تباہ حال فلسطینیوں کے لیے بھیجی گئی امداد کو روکنا اسرائیل کا جنگی جرم بن سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی ادارے کے انسانی حقوق ہائی کمشنر وولکر ٹرک ے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے اہل غزہ کیے لیے بھیجی گئی امداد، سامان سے لدے ٹرکوں کو روکنا اور مسلسل پابندیاں عائد کرکے فلسطینیوں پر جنگ مسلط کرنا اسرائیل کے لیے جنگی جرم کا سبب بن سکتا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی ادارے کے انسانی حقوق کمشنر کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا کسی طور پر بھی درست نہیں کہلایا جا سکتا۔ اس کا مقصد اہل غزہ کی مشکلات میں اضافے کے سوا کچھ نہیں۔

انہوں نے وولکر ٹرک کا بیان پڑھ کر سنایا ، جس میں کہا گیا تھا کہ قابض ریاست اسرائیل اسلحہ کے زور پر پہلے سے محصور اور مظلوم فلسطینیوں کو خوراک اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل ہی اقوام متحدہ کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی تھی، جس میں خدشے کا اظہار کیا گیا تھا کہ دو ماہ بعد تک غزہ میں مکمل قحط کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔

The post غزہ کی امداد روکنا اسرائیل کا جنگی جرم ہو سکتا ہے، اقوام متحدہ appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں