English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل اور بھارت سمیت 87 ممالک کو پیشگی ویزے کے بغیرامارات میں داخلے کی اجازت

القمر

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی متعدد ممالک کے لیے ایئرپورٹ پر ویزافراہم کرنے کی سہولت میں اسرائیل بھی شامل ہے۔

میڈیا کے مطابق اماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے ویزے سے مستثنیٰ ممالک کی فہرست کی ترتیب نو کی گئی ہے جس کے تحت اسرائیل اور بھارت سمیت 87 ممالک کے شہری بغیر پیشگی ویزا کے متحدہ عرب امارات میں داخل ہو سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ممالک کے شہریوں کو ایئرپورٹ پہنچنے پر 30 سے 90 دنوں تک کا ویزا فراہم کردیا جائے گا جس میں مزید 10 دن کی توسیع کی جا سکتی ہے۔کن ممالک کو 30 اور کن کو 90 دن کا Visa On Arrival فراہم کیا جائے گی اس کی معلومات متحدہ عرب امارات کی آفیشل ویب سائٹ سے لی جا سکتی ہے۔ ان ممالک کے شہریوں کو پیشگی کسی انتظام کے ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گلف تعاون تنظیم (GCC) کے رکن ممالک کے شہریوں کو نہ تو انٹری ویزا کی ضرورت ہے اور نہ ہی کسی کفیل کی ضرورت ہو گی۔اماراتی وزارت خارجہ کے بقول جی سی سی ممالک کے شہری متحدہ عرب امارات کے کسی بھی ایئرپورٹ یا بندرگار پر پہنچنے پر جی سی سی ملک کی طرف سے جاری کردہ پاسپورٹ یا شناختی کارڈ پیش کرنے کے بعد ملک میں داخل ہو سکتے ہیں۔

بھارتی شہریوں کو بھی متحدہ عرب امارات آنے کے لیے پیشگی ویزا لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انھیں 14 دن کا ویزا ایئرپورٹ پر فراہم کردیا جائے گا۔

The post اسرائیل اور بھارت سمیت 87 ممالک کو پیشگی ویزے کے بغیرامارات میں داخلے کی اجازت appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے