English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ میں صہیونی فوجیوں کی جارحیت جاری: کینیڈا کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنےکا فیصلہ

القمر

اوٹاوا:غزہ میں بڑھتی صہیونی فوجیوں کی جارحیت کے سبب کینیڈا  نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں بڑھتی صہیونی فوجیوں کی درندگی کے بعد کنیڈا کی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کو جنگ بندی تک ہتھیار فروخت نہیں کیے جائیں گے۔

کنیڈا کی اسمبلی نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت  کرنے کی پابندی  کے حوالے سے باقاعدہ قراداد پیش کی ، جس میں 207 اراکین میں حمایت  جبکہ   117 اراکین نے مخالفت کی،قرارداد میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیےکام کرنےکا بھی مطالبہ کیا گیا ۔

اس موقع پر کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی کا کہنا  تھا کہ اس قرارداد کے بعد کینیڈا  اسرائیل کو تمام ہتھیاروں کی ترسیل روک دے گا۔

واضح  رہے کہ کینیڈا نےاسرائیل کو غیر مہلک ہتھیاروں کی ترسیل جنوری سےجزوی طور پر روکی ہوئی تھی۔

The post غزہ میں صہیونی فوجیوں کی جارحیت جاری: کینیڈا کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنےکا فیصلہ appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے