ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ دہلی اروند کجریوال گرفتار

نئی دہلی: بھارت میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کو گرفتار کرلیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور وزیراعلیٰ دہلی اروند کجریوال کو شراب پالیسی کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے شراب پالیسی میں دھوکادہی کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزامات میں اروند کجریوال کو گرفتار کیاگیا ہے۔

یاد رہے کہ 2 سال قبل بھارت میں دہلی حکومت کی جانب سے نافذ کی گئی شراب پالیسی کے نتیجے میں دارالحکومت نئی دہلی میں شراب کے کاروبار پر حکومتی کنٹرول ختم ہوگیا تھا، جس کے بعد یہ پالیسی واپس لے لی گئی تھی۔

دریں اثنا عام آدمی پارٹی کے وزیر نے گرفتاری کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کجریوال دہلی کے وزیر اعلیٰ رہیں گے اور جیل سے حکومت چلائیں گے۔ ہمارے وکیل سپریم کورٹ پہنچ رہے ہیں۔ ہم آج رات سپریم کورٹ سے فوری سماعت کا مطالبہ کریں گے۔

The post وزیراعلیٰ دہلی اروند کجریوال گرفتار appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں