کراچی :نارتھ ناظم آباد چیئرمین عاطف خان نے حیدری سویٹس بلاک ای کا دورہ کیا ، بلاک ای کے مین داخلی راستے پر جاری بلدیاتی کام کا بھی جائزہ لیا ، چیئرمین نے نالے کی دیوار اور سڑک کی تعمیر پر جاری کام کو جلد ختم کرنے کی بھی ہدایت کی ۔
تصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد حیدری سویٹس بلاک ای کے مین داخلی راستے پر نالے کی دیوار اور سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے ۔چیئرمین نارتھ ناظم آباد عاطف خان کی ہدایت پر نالے کی دیوار اور سڑک کی تعمیر پر کام کیا جارہا ہے ۔
اہل علاقہ کی جانب سے چیئرمین عاطف خان کا جانب سے نالے پر کام کرووانے اور سڑک کی تعمیر کروانے پر شکریہ ادا کیا گیا ۔
اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ آئے روز کھلے ہوئے نالے کی وجہ سے ایک خوف پھیلا ہوا تھا نالے میں گر جانے کا ہر وقت ڈر لگتا تھا ۔
واضح رہے کہ جب بھی کراچی میں بارش آتی ہے نالوں کے کھلے ہونے کی وجہ سے شہری نالوں میں گر جاتے ہیں کیونکہ سیفٹی کا کوئی خاص انتظام نا ہونے کی بنا پر عام شہریوں کی موت کا سبب بن جانا عام معمول بن گیا ہے ۔
میئر کراچی صرف بیان بازی کی ہد تک نظر آتے ہیں جبکہ انتظامیہ اختیارات نا ہونے کا رونا روتے ہوئی خاموش تماشائی بنی رہتی ہے ۔





