ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موجودہ  صورتحال میں عوام کو فوری ریلیف نہیں دیا جاسکتا، خواجہ آصف

attitude

سیالکوٹ: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ   صورتحال میں عوام کو فوری ریلیف نہیں دیا جاسکتا، آنے والے ڈیڑھ دو سال میں معیشت بحال ہوگی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ ملک میں بڑا طبقہ ٹیکس نہیں دیتا ٹیکس صرف تنخواہ دار دیتے ہیں، تقریبا 26 سو ارب روپے کے ٹیکس کیسز عدالتوں میں ہیں، لوگ ٹیکس دینے کے بجائے عدالت چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ انکم ٹیکس کے اربوں روپے کے کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں، ان میں سے آدھے ہی ریکور ہوجائیں تو ہماری آئی ایم ایف سے جان چھوٹ جائے گی،  کیا عدلیہ نے سوچا ہے کہ ان کیسز کے فیصلے  کئے  جائیں؟ سالوں سے یہ کیسز التوا میں ہیں، ٹیکس اور بجلی چوری روکنے کی ضرورت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں