English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رمضان المبارک کا آخری عشرہ، 50 لاکھ سے زائد زائرین سعودی عرب پہنچ گئے

performing

مکہ مکرمہ: رمضان المبارک کے آخری عشرے میں دنیا بھر سے 50 لاکھ سے زائد افراد عمرے کی سعادت کیلیے سعودی عرب پہنچ گئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق 50 ہزار سے زائد زائرین اعتکاف میں بیٹھیں گے جبکہ علاقائی مساجد میں بھی زائرین کی بڑی تعداد اعتکاف میں بیٹھے گی۔

رمضان میں زائرین صرف ایک بار عمرہ ادا کرسکیں گے۔

سربراہ حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے جس کے پیش نظر افرادی اور تکنیکی سہولتیں بڑھادی گئی ہیں۔ زائرین کی سہولت اور آسانی کے لیے تمام وسائل بروئےکار لائےجائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے