لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری خود سے منسوب بیان سے لاعلمی کے بعد ذرائع کا دعوی ہے کہ پی سی بی نے شاہین کو کوئی بھی بیان جاری کرنے سے روک دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی نے تفصیلی ٹوئٹ لکھ لی تھی تاہم انہیں آخری لمحے پر ٹوئٹ کرنے سے روک دیا گیا۔
اس کے علاوہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی آج کاکول میں قومی ٹیم کے کیمپ کا دورہ کریں گے۔

