English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پپیلزپارٹی سینیٹ الیکشن میں کس کو سپورٹ کرے گی ؟

کراچی: سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی نے فیصل واوڈا کو ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ کی جنرل نشست پر آزاد امیدوار فیصل ووڈا کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے 6 ارکان سندھ اسمبلی کو فیصل ووڈا کو ووٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی حمایت سے آزاد امیدوار فیصل ووڈا کی سینٹ کے جنرل نشست پر کامیابی یقینی ہوگئی، تاہم فیصل ووڈا کو 6 ووٹ دینے پر پیپلزپارٹی 7 جنرل نشستوں میں سے 5 پر کامیابی حاصل کرسکے گی۔

جبکہ ایم کیوایم نے بھی آزاد امیدوار فیصل ووڈا کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے، سینٹ کی 12 نشستوں کے لئے پولنگ سندھ اسمبلی میں 2 اپریل کو ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے