English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دہلی کے وزیراعلی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

نئی دہلی کی عدالت نے وزیراعلی اروند کجریوال کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے رہنما اور نئی دہلی کے وزیراعلی اروند کجریوال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ریمانڈ ختم ہونے پر پیر کی صبح عدالت میں پیش کیا۔

سماعت کے دوران تفتیشی حکام نے عدالت کو بتایا کہ اروند کجریوال ان سے تحقیقات میں تعاون نہیں کررہے اور ان کے سوالوں کے جواب دینے سے ٹال مٹول کررہے ہیں جب کہ انہوں نے تفتیشی حکام کو اپنی ڈیجیٹل ڈیوائسز کے پاس ورڈز بھی نہیں بتائے۔

عدالت میں سماعت کے دوران تفتیشی حکام نے اروند کجریوال کے مزید ریمانڈ کی استدعا نہیں کی جس پر عدالت نے انہیں 15 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر تہاڑ جیل بھیج دیا۔

عدالت نے جیل منتقلی سے قبل اروند کجریوال سے ان کی اہلیہ سنیتا کجریوال اور پارٹی کے دو وزرا کی ملاقات کرانے کی بھی اجازت دی۔

واضح رہے کہ اروند کجریوال کو شراپ پالیسی کیس میں 21 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے