بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن ملتوی نہیں کرنا چاہیے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم آزاد امیدوار نہیں ہیں، باقاعدہ سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے تھے۔ مخصوص نشستوں پر جو پارٹی اسٹرکچر دیا تھا اس میں سنی اتحاد کونسل کا نام تھا، اسپیکر کا یہ قرار دینا کہ ہم آزاد ہیں مناسب نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کے پی میں اپوزیشن کی 17 سیٹیں ہیں اور وہ 30 سیٹیں اور مانگ رہی ہے۔ 720 صفحات کی دستاویزات میں نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تھی۔
