ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان زرعی پیداوار میں ہالینڈکی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، وزیرخزانہ

اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات محمداورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان زراعت، ڈیری اور زرعی پیداوار میں ہالینڈکی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے جس سے پیداوارو برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

ہالینڈکی سفیرہینی ڈی رائز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے خزانہ نے کہا کہ پاکستان ٹیکنالوجی کی منتقلی میں دلچسپی رکھتا ہے، ہالینڈ کی صلاحیتوں سے پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا اور پاکستان کی معیشت میں بہتری آئیگی۔

سفیر نے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم پر زور دیتے ہوئے معیشت کے اہم شعبوں میں اصلاحات کے لئے حکومت کی کوششوں کو بھی سراہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں