ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرے خلاف 51 دہشتگردی کے مقدمات درج ہیں، آئی جی نے غلط بیانی کی، حماد اظہر

پشاور: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ میرے خلاف 51 دہشتگردی کے کیسز بنائے گئے آئی جی پنجاب نے عدالت میں غلط بیانی کی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ مجھے بتایا جائے کہ میرے اوپر کتنے مقدمات ہیں، آئی جی پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے،پشاور ہائیکورٹ کے ججز بھی انسان ہیں ان پر بھی پریشر ہوگا۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ میرا کاروبار تباہ ہوگیا، گھر والوں کے ساتھ ظلم کیا گیا، دوسری جانب پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف کیسز بنائے گئے اور گرفتار کیا گیا، کئی علاقوں میں مجھ پر پٹرول بم ، دستی بموں اور پستول رکھنے کے کیسزبنائے گئے، آئی جی پنجاب کو تمغہ ایسے ہی نہیں ملا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں