English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حافظ نعیم الرحمن کی بے مثال عوامی خدمات پر ایک نظر

کراچی: حافظ نعیم الرحمن نے جہاں عملی سیاست میں اپنے آپ کو منوایا اور کراچی حقوق کے لیے بے مثال جدوجہد کی، وہیں ان کی عوام کی سہولیات کے لیے خدمات کی فہرست بھی طویل ہے۔

انہوں نے کراچی کے عوام کے مسائل کے حل کےلیے نہایت فعال اور متحرک پبلک ایڈ کمیٹی قائم کی۔

حافظ نعیم نے نوجوانوں کے لیے عالمی شہرت یافتہ مفت آئی ٹی پروگرام بنو قابل لانچ کیا جو اپنی نوعیت کا انقلابی پروگرام ثابت ہوا اور مختصر ترین وقت میں پورے ملک میں پھیل گیا ۔ اس پروگرام کے تحت ہزاروں نوجوانوں نے مفت کورسز مکمل کیے ۔

انہوں نے جماعت اسلامی کراچی کے دفتر ادارہ نور حق میں بنو قابل کا کیمپس بنایا تو یہ بھی اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ تھا جب سیاسی جماعت کے دفتر میں روزانہ سیکڑوں نوجوان حصول تعلیم کے لیے رخ کرتے نظر آئے۔

اسی عرصے میں ناظم آباد کراچی میں الخدمت کا جدید ترین اور عالمی معیار کا ڈائیگنوسٹک سینٹر مکمل ہوا ۔ مہلک وبا کورونا، سندھ اور بلوچستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب میں الخدمت کراچی نے بے مثال خدمات انجام دیں ۔

حافظ نعیم الرحمن پیشے کے اعتبار سے انجینئر ہیں اور ایک نجی کمپنی سے منسلک ہیں ۔

ان کی کمپنی کو اعلی کوالٹی کی خدمات کے پیش نظر ایوارڈ بھی دیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے