ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

  میرے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش ہورہی ہے،  شیر افضل مروت

اسلام آباد:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما شیر افضل کا کہنا ہے کہ   میرے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش ہورہی ہے، فوکل پرسن سے متعلق یہ نان ایشوز ہیں،فوکل پرسن کیاگورنراسٹیٹ بینک کا عہدہے جو اتنا اہم ہے؟

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل نے کہا کہ کورکمیٹی کا اجلاس ختم نہیں ہوتاکہ میڈیا پر جھوٹی خبریں چل جاتیں ہیں،ایک جلسہ اب تک نہیں ہوسکا،میرا تعلق جلسے  اور احتجاج تک محدود ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پر اپنے امور انجام دیتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہاکہ سائفرکیس میں تاخیر سمجھ سے بالا تر ہے، ہماری کوشش ہے کہ عید پر بانی پی ٹی آئی کارکنان سے ملیں، 6ججز کا خط لمحہ فکریہ ہے، میں نامشتعل  اور نا ہی جذباتی ہوں کہ ان بونوں کے اچھلنے پر پریشان ہوں۔

صحافیوں نے سوال کیا کہ آپ فوکل پرسن نہیں رہے ، جس پر لوگ باتیں بنارہے ہیں اس پر کیا کہیں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ چھوڑو ان لوگوں کو یہ کوئی کشمیر کا مسئلہ نہیں ہے کہ صرف اسی پر بات کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں