ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بشریٰ بی بی کو سلو پوائزن دینے کے شواہد نہیں ملے، صحت تسلی بخش قرار

اسلام آباد: عمران خان کی اہلیہ کو سلو پوائزن دینے کے شواہد نہ ملنے کے بعد معالجین نے ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے پمز اسپتال میں سینئرز ڈاکٹرز کا کہناہے کہ بشریٰ بی بی کے کیے گئے ٹیسٹ میں انہیں سلو پوائزن دیے جانے کے کوئی اثرات یا شواہد نہیں ملے۔

سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سلو پوائزن دینے کے حوالے سے پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات اور سابق خاتون اول کی ناسازیٔ طبیعت کی وجہ سے پمز اسپتال کے 4 سینئرز ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے ان کا طبی معائنہ کیا۔

ڈاکٹروں کی ٹیم نے ٹیسٹ کے بعد آنے والی رپورٹس دیکھ کر بتایا کہ بشری ٰ بی بی کے خون میں کسی بھی سلو پوائزن کے اثرات یا شواہد نہیں ملے اور نہ ہی باتھ روم کلینر کے شواہد ملے ہیں۔

بعد ازاں پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی 4رکنی ٹیم نے بشریٰ بی بی کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں