English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران: پاسداران ہیڈکوارٹرز پر حملے، 11 اہلکار ہلاک، 10 زخمی

تہران: پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز پر حملے میں گیارہ اہل کار ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ایران کے جنوبمشرقی علاقے میں مسلح افراد کی جانب سے پاسداران انقلاب کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا گیا۔ اس کارروائی میں 11 اہل کار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

حملوں میں ایرانی صوبے سیستان اور بلوچستان میں واقع راسک اور چابہار میں ایرانی پاسداران کے ہیڈکوارٹرز کے علاوہ ایک فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملے کے بعد جوابی کارروائی میں 8 حملہ حملہ آوروں کو مار دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ایک دوسری فوجی کارروائی میں بھی 8 حملہ آور ہلاک ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے