ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عہدے سے مستعفیٰ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عالیہ رشید عہدے سے استعفی دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی مینجمنٹ تبدیلی کے بعد عالیہ رشید عہدے سے مستعفی ہونے والی تیسری ڈائریکٹر ہیں۔ اس سے قبل ڈائریکٹر کمرشل اور لیگل بھی مستعفی ہوچکے ہیں۔

گزشتہ برس اکتوبر میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید کو ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کیا تھا۔

عالیہ رشید پی سی بی میں میڈیا ہیڈ کے طور پر کام کرنے والی پہلی خاتون ڈائریکٹر تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں