لاہور: کرکٹر عثمان خان پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے 5 سال کیلیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معاہدے کی خلاف ورزی سامنے آنے پر متحدہ عرب امارات نے عثمان خان پر 5 سال کے لیے ہر طرح کی کرکٹ پر پابندی عائد کردی ہے۔
واضح رہے کہ عثمان خان نے پاکستانی اسکواڈ کے کیمپ میں شمولیت کے بعد یو اے ای کو سینٹرل کنٹریکٹ ختم کردینے کےلیے نوٹس ارسال کیا تھا، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ اگلے برس اماراتی ٹیم کی نمائندگی کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
عثمان خان کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس پر ردعمل میں اماراتی کرکٹ بورڈ نے ان پر 5 سال تک کسی بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی۔

