English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

5 سال بعد رہائی پانے والے کشمیری صحافی کی دوبارہ گرفتاری

سری نگر: پانچ سال بعد رہائی پانے والے صحافی آصف سلطان کی دوبارہ گرفتاری نے بھارتی ظلم ایک بار پھر دنیا پر آشکار کردیا۔

رپورٹرز ود آئوٹ بارڈرز نے تمام کشمیری صحافیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دہشتگردی کے جھوٹے الزامات کے تحت پانچ سال تک قید رہنے والا صحافی آصف سلطان 28فروری کو رہا ہوا تھا جسے بھارتی فوج نے یکم مارچ کو دوبارہ گرفتارکرلیا۔

آصف سلطان کی قید کشمیری صحافیوں کے خلاف دہشتگردی کے قانون کے غلط استعمال کی نمایاں مثال ہے۔انہیں برہان وانی کی دوسری برسی پرآرٹیکل لکھنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا۔

دہشت گردی کے قوانین کے تحت بھارتی قید میں موجود دیگرچارصحافیوں میں سجاد گل، عبد العلا فاضلی،عرفان معراج اور ماجد شامل ہیں۔رپورٹرز ودآئوٹ بارڈرز نے تمام کشمیری صحافیوں کی رہائی کامطالبہ کیا ہے۔

آر ایس ایف کے ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس کے مطابق بھارت ایک سو اسی ممالک میں ایک سو اکسٹھ نمبر پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے