ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم نے بھارت کا جہاز گرایا تھا اور پائلٹ کو پکڑ کر خیرات میں واپس کیا تھا: وزیر دفاع

attitude

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ الیکشن مہم کی وجہ سے بڑھکیں مار رہے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کے چکر میں بھارت ایسی حرکت نہ کر بیٹھے جس کا اسے خمیازہ بھگتنا پڑے۔ بھارت ہمسایہ ممالک کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کرتا ہے، بھارت میں اتنی جرات نہیں کہ براہ راست حملہ کرے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ چند سال قبل بھارت نے پاکستان میں گھس کر کارروائی کی تو انجام کیا ہوا؟ ہم نے بھارت کا جہاز گرایا تھا اور پائلٹ کو پکڑ کر خیرات میں واپس کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ ایسی کوشش کی تو وہی جواب دیں گے جو پہلے دیا تھا۔

۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں