ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امارات: رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق

building

شارجہ: امارات میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق شارجہ کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔ النہادہ نامی رہائشی بلڈنگ کے ٹاور میں آتشزدگی کے وقت درجنوں افراد عمارت میں محصور ہوکر رہ گئے۔

امدادی کارروائی کے دوران 44 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے 5 افراد کی موت کی وجہ دم گھٹنا ثابت ہوئی ہے۔ امدادی کارروائی میں 18 بچوں اوسمیت مجموعی طور پر 150 سے زیادہ افراد کو عمارت سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ رہائشی عمارت کے ہال میں کچرا موجود تھا، جس میں چنگاری گرنا آتش زدگی کا سبب بن گیا۔ رہائشی عمارت میں 75 فلیٹس ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں