امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا میں چور منی اسٹوریج سے 30 ملین ڈالر لے اڑے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واردات لاس اینجلس کی سان فرنینڈو ویلی میں گارڈا منی اسٹوریچ میں پیش آیا۔
لاس اینجلس پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چور روکس فورڈ اسٹریٹ پر واقعہ عمارت کی چھت توڑ کر اندر داخل ہوئے، سیف کو توڑا اور رقم نکال کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق 30 ملین ڈالر سیف سے چوری کیے گئے ہیں تاہم اس حوالے قانون نافذ کرنے والے اس بات کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کتنی رقم لی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی بھی اس حوالے سے تحقیق کر رہی ہے تاہم فی الحال انہوں نے کسی بھی قسم کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔
علاوہ ازیں میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ اس چوری کی واردات کو جنوبی کیلیفورنیا کی سب سے بڑی واردات کہا جا رہا ہے۔

