پولیس نے پنجاب سے اغوا ہونے والی خاتون کو 10 سال بعد 3 بچوں سمیت سندھ کے ضلع نواب شاہ سے بازیاب کرا لیا۔
مغوی خاتون کو 10سال قبل پنجاب سے اغوا کیا گیا تھا، پولیس نے بتایا کہ قاضی احمد کے رہائشی ملزم کریم کھوسو نے خاتون کو اغوا کاروں سے خریدا اور شادی کر لی۔
پولیس نے ملزم کریم کھوسو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
قاضی احمد پولیس کا کہنا تھا کہ مغوی خاتون کے 10سال میں 3 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ خاتون اور بچوں کوآج عدالت میں پیش کیا جائےگا۔
خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ تھی، اسے اغواکاروں نے اسے یہاں لا کرفروخت کردیا۔
