English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیب ترامیم کیس؛ عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیشی کی اجازت

القمر

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس میں عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونے کی اجازت دے دی۔

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹر جنرل نیب اور وکیل پنجاب حکومت دونوں نے کہا کہ اس کیس میں ہم وفاقی حکومت کے دلائل کو ہی اپنائیں گے۔

ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ نے کہا کہ ہم نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ نیب کی پولیٹیکل انجئیرنگ میں ملوث ہونے سے متعلق ہے، عمران خان نے عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیشی کی درخواست کی ہے، اگر وہ بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونا چاہیں تو ہو سکتے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ عمران خان اگر دلائل دینا چاہیں تو ویڈیو لنک کے زریعے دلائل دے سکتے ہیں، پرسوں تک ویڈیو لنک کے زریعے دلائل دینے کا بندوبست کیا جائے، ہم عمران خان کی درخواست منظور کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے