ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد

 اسلام آباد: ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ناخلف بیٹے نے اپنی ماں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

آج جہاں دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن مناکر انکی عظمت کا اعتراف کیا جارہا ہے وہیں دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک بد بخت بیٹے نے اپنی ماں کو تشدد کا نشانہ بناکر انسانیت کو شرمندہ کردیا۔

تھانہ کھنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے والدہ پر تشدد کرنے والے شیطان صفت بیٹے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے محمد شفیع نے مجھ پر تشدد کیا اور جان سے مارنا چاہتا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری کا کہنا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، والدہ جیسی عظیم ہستی سے ناروا سلوک ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں