ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مزید کمی

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہوگئی اور اس میں 1.01 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں کمی کے بعد ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کم ہو کر 21.22 فیصد پر آگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں بالترتیب 31 اور 22 فیصد کی ریکارڈ کمی کی گئی جبکہ ادرک، پیٹرول، آٹا، ڈیزل، چاول، سرخ مرچ کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب آلو، بیف، مٹن، انڈے، دال چنا، چکن کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کی گیا۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر گزشتہ ہفتے 16 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں