English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور میں اسلحے کے زور پر بکرے چھیننے والے ملزمان گرفتار

القمر

 لاہور: پنجاب پولیس نے سمن آباد کے علاقے سے اسلحے کے زور پر بکرے چھیننے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور نے ڈی آئی جی او سی یو عمران کشور نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی۔

ڈی آئی جی کی ہدایت پر آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بکرے چھیننے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کی شناخت ضمیر علی اور عامر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور؛ ڈاکو اسلحے کے زور پر نوجوان سے قربانی کےبکرے چھین کر فرار

ڈی ایس پی سید حسین حیدر نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے چند روزقبل سمن آباد کے علاقےسے گن پوائنٹ پرشہری سے بکرے چھینے اور فرار ہوگئے تھے، تفتیش کے دوران ملزمان نے دس سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جدید ٹیکنالوجی اور پبلک ریلیشن شپ کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا، اب انہیں پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

بکرے چھیننے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

ایس پی ساؤتھ آفتاب احمد نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آرگنائزڈکرائم یونٹ کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے