English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت غزہ ملین مارچ

القمر

  کراچی: شہر قائد میں جماعت اسلامی کے تحت غزہ ملین مارچ نکالا جارہا ہے۔

شارع فیصل پر جاری غزہ مارچ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ مارچ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن اور امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر بھی خطاب کریں گے۔

مظاہرین لبیک یا اقصیٰ کے نعرے لگاکر غزہ کے نہتے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔ فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر، لبیک لبیک الھم لبیک،لبیک یا غزہ،لبیک یا اقصیٰ کے نعروں سے گونج رہی ہے اور شرکاء میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آیا ہے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ دریا سے سمندر تک فلسطین آزاد ہونا چاہیے۔ غزہ میں جاری اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے