ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ کے 19 اضلاع میں انسداد پولیومہم کا آغاز

  کراچی: محکمہ صحت سندھ کے تحت صوبے میں پولیو کے خاتمے کے لیے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا، 7 روزہ مہم میں سندھ کے 19 اضلاع کے 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے آج (3 جون) سے 9 جون تک سندھ کے 19 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی ہے، 7 روزہ مہم میں 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

وزیر صحت سندھ کا کہنا ہے کہ پولیو کے خلاف جنگ میں والدین کی جانب سے انکار ایک چیلنج ہے، پولیو کے قطرے بچے کو زندگی بھر کی معذوری سے تحفظ فراہم کرسکتے ہیں۔

انہوں نے پیغام دیا کہ کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے، والدین پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں