ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدت میں نکاح کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور

 اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل کا کیس دوسری عدالت میں منتقل کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے دورانِ عدت نکاح کیس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکاکی عدالت کو ٹرانسفرکردیا، جس کے بعد دورانِ عدت نکاح کیس کے خلاف عمران خان کی اپیل پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کریں گے۔

دورانِ عدت نکاح کیس کی گزشتہ سماعت پر کیس کے فریق خاور مانیکا نے جج شاہ رخ ارجمند پر اعتراض کرتے ہوئے عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا جس کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کیس ٹرانسفر کرنے کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھا تھا، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس دوسری عدالت کو ٹرانسفر کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں