English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہفتہ وار بنیادوں پر افراط زر میں اضافہ

القمر

بجٹ سے قبل مہنگائی بڑھ گئی، ہفتہ وار بنیادوں پر افراط زر میں 0.45 فیصد کا اضافہ ہو گیا۔پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 21.69 فیصد ہوگئی۔حساس قیمت انڈیکس میں 17 شہروں کی 50 منڈیوں سے 51 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے، زیر جائزہ مدت کے دوران 19 اشیا مہنگی، 14 سستی اور 18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 33 روپے 39 پیسے فی کلو اضافہ ہوا، اسی طرح ٹماٹر 10 روپے 6 پیسے، دال چنا 7 روپے 75 پیسے، زندہ مرغی 5 روپے91 پیسے، دال ماش 5 روپے 94 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔مزید بتایا کہ ایک ہفتے میں کیلے 7 روپے 26 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے جبکہ تازہ دودھ، بکرے کا گوشت، آلو کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق باسمتی چاول 2 روپے 79 پیسے کلو، انڈے 2 روپے 27 پیسے فی درجن سستے ہوئے، اسی طرح 20 کلو آٹے کا تھیلا 13 روپے 65 پیسے سستا ہوا، اس کے علاوہ چینی ،دال مونگ اورسرخ مرچ کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے