ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت 5 روپے 71 پیسے بڑھا دی

 اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  نے بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت میں 5 روپے 72 پیسے اضافہ کر دیا۔

نیپرا حکام نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے اسے منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کو ارسال کردیا ہے، جس کی منظوری وزیر اعظم دیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا صنعتوں کیلیے بجلی 10 روپے سے زائد سستی کرنے کا اعلان

نیپرا کے مطابق فی یونٹ اوسط قیمت کا اطلاق آئندہ مالی سال (یکم جولائی 2024ء) سے ہوگا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کااوسط بنیادی ٹیرف 29.78 روپےسے بڑھ کر  35.50 روپے فی یونٹ ہوجائے گا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف7.50 روپے فی یونٹ تک بڑھایا تھا جبکہ گزشتہ مالی سال بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.91 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا تھا۔

رواں مالی سال 2023-2024ء کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں یکمشت اضافہ کیا گیا تھا اور اسی طرح مالی سال2022-2023ء میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ 3 مراحل میں کیا گیا تھا۔

قبل ازیں وزیر اعظم نے صنعتوں کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت 10 روپے 69 پیسے کم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فی یونٹ قیمت 34 روپے 99 پیسے مقرر کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں