English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بولنے والے ایم این اے کے خلاف کارروائی کی جائے، پیسکو

نوشہرہ: تحریک انصاف کے ایم این اے ذوالفقار خان کے خلاف کارروائی کی جائے ، انہوں نے زبردستی بجلی فعال کی ہے جو کہ غیر قانونی ہے ۔

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی  نے ضلعی پولیس اور انتظامیہ سے مختلف علاقوں میں زبردستی بجلی کی سپلائی بحال کرنے پرتحریک انصاف کے رہنما کے  خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ   کے لیے درخواست درج کروا دی ۔

قانون ساز نے اپنے حامیوں کے ایک گروپ کے ساتھ دو گرڈ اسٹیشن پبی اور تاروجا پر دھاوا بولتے ہوئے  17 فیڈرز  کی سپلائی بحال کر دی ۔

پیسکو نے اپنی درخواست میں لکھا کہ “اس واقعے کے نتیجے میں سرکاری خزانے کو بھاری مالی نقصان پہنچا ہے اس کا ازالہ کون کرے گا یہ ایک غیر قانونی کام ہے اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سخت سزا دی جائے  ۔”

واضح رہے کہ بجلی کی سپلائی بحال کرنے کے لیے طاقت کے استعمال کے ایسے ہی واقعات مردان، چارسدہ، ٹانک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور پشاور میں بھی پیش آئے ہیں۔

یاد رہے  کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بدھ کے روز خود ایک گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا تھا اور  ڈی آئی خان کے کچھ علاقوں میں بجلی بحال کی تھی  ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے مقرر کیا۔

انہوں نے کہا کہ “کسی بھی علاقے کو 12 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ ممبران اسمبلی لوڈشیڈنگ کے شیڈول کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے اپنے اپنے علاقوں میں گرڈ اسٹیشنوں کا دورہ کریں۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے