English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش

القمر

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں موسم شدید گرم ہے اور گرمی کے باعث جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے کئی آبادیاں نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے سے لگ بھگ 13 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے جہاز اور ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔ متاثرہ علاقے کے قریب بستیوں کو مطلع کر دیا گیا ہے آگ کے سبب علاقے کی بجلی منقطع رہے گی اس لیے شہری کھانے پینے کی اشیا اور دیگر چیزوں کے حصول کے لیے مختص کردہ مقامات جا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے