English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دیپیکا پڈوکون نے سوشل میڈیا پر اپنا ’پریگنینسی فوٹو شوٹ‘ شیئر کردیا

القمر

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے سوشل میڈیا پر اپنا ’پریگنینسی فوٹو شوٹ‘ شیئر کیا جو تیزی سے وائرل ہو گیا۔

فوٹو شوٹ کی تھیم بلیک اینڈ وائٹ ہے، جس میں دیپیکا اور اُن کے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ 14 تصاویر شامل ہیں اور تصاویر میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اس پوسٹ کے بعد ناقدین کی جانب سے دیپیکا کے حمل کو جعلی قرار دینے والی افواہیں ختم ہو گئیں۔

کچھ رپورٹس میں دیپیکا پر سروگیسی کے ذریعے ماں بننے کے الزامات لگائے گئے تھے، جو اس فوٹو شوٹ کے بعد بے بنیاد ثابت ہوئے۔

دیپیکا اور رنویر کے پہلے بچے کی پیدائش 28 ستمبر کو متوقع ہے اور یہ تاریخ دیپیکا کے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے جنم دن کے ساتھ بھی خاص ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے