ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلمان خان اور کمل ہاسن ایٹلی کمار کی اگلی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان اور لیجنڈری کمل ہاسن ہدایتکار ایٹلی کمار کی اگلی بڑی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میگا ایکشن فلم کی شوٹنگ جنوری 2025 میں شروع ہونے کی توقع ہے جبکہ فلم کی پری پروڈکشن اکتوبر 2024 میں شروع ہوگی۔

فلم کے اسکرپٹ کو سلمان خان اور کمل ہاسن کے کہانی سننے کے بعد مکمل کیا جائے گا جبکہ فلم کی کہانی اور مزید کاسٹ کے بارے میں تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کی گئیں۔

سلمان خان اور کمل ہاسن کی اس مشترکہ پروجیکٹ نے پہلے ہی مداحوں اور انڈسٹری کے اندر تجسس پیدا کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ سلمان خان اس وقت اپنی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کی ہدایتکاری اے آر مرگادوس کر رہے ہیں اور فلم کی ریلیز عید 2025 پر متوقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں