English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آریان خان کو بطور اداکار متعارف کروانے کیلئے فلمسازوں کی آفرز کا تانتا بندھ گیا

القمر

 ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے، آریان خان، کو بطور اداکار متعارف کروانے کے لیے فلمسازوں کی جانب سے پیشکشوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلمی حلقوں میں یہ خیال عام ہے کہ آنے والے چند سالوں میں آریان خان فلموں میں اداکاری کا آغاز کر سکتے ہیں۔

ان فلمسازوں میں کرن جوہر، راکیش اوم پرکاش مہرا، ادیتیا چوپڑا، فرح خان، اور جنوبی بھارت کے متعدد ڈائریکٹرز شامل ہیں۔

یہ فلمساز آریان خان کو مختلف پروجیکٹس میں بطور اداکار متعارف کروانے کے خواہشمند ہیں۔

شاہ رخ خان کی کامیابی کے پیش نظر، ان کے بچوں کے فلمی مستقبل پر بھی بہت سے فلمسازوں کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان اپنی فلم ’کنگ‘ کی تیاری میں مصروف ہیں، جو ان کی بیٹی سہانا خان کی بڑی اسکرین پر پہلی فلم ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے