English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نشے میں ایئرپورٹ عملے سے بدتمیزی پر ملیالم اداکار ونایاکن گرفتار

القمر

بھارتی حیدرآباد: ملیالم فلموں کے اداکار ونایاکن کو حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انہیں نشے کی حالت میں ایئرپورٹ کے عملے کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

سی آئی ایس ایف کے انسپکٹر نے رپورٹ کیا کہ ونایاکن کوچی سے گووا جا رہے تھے اور نشے کی حالت میں عملے کے ساتھ نامناسب رویہ اپنایا۔

پولیس کے مطابق اداکار نے نشے کی حالت میں بڑی بدنظمی پیدا کی، جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ونایاکن گزشتہ سال بھی پولیس افسر سے الجھنے اور نشے کی حالت میں دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار ہو چکے ہیں۔ ماضی میں انہوں نے سابق وزیراعلیٰ کیرالہ اُومن چانڈی کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے اور می ٹو تحریک پر متنازع بیانات دیے تھے۔

یاد رہے کہ اداکار ونایاکن نے متعدد ایوارڈز جیتے ہیں اور ان کی حالیہ فلموں میں رجنی کانت کی ‘جیلر’، ‘کماٹّی پاڈم’، ‘اورتھی’ اور دیگر شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے