ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چاہت کے ‘بدوبدی’ پر ویڈیو کیوں بنائی؟ وارث بیگ کا وسیم اکرم سے شکوہ

 لاہور: پاکستانی میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار وارث بیگ نے ‘بدو بدی’ پر ویڈیو بنانے پر سوئنگ کے سلطان اور سابق کرکٹر وسیم اکرم سے شکوہ کردیا۔

حال ہی میں وارث بیگ نے اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت پاکستانی میوزک کے بارے میں بات کی۔

وارث بیگ نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آج کے دور میں لوگ موسیقی سیکھنا ہی نہیں چاہتے بلکہ اگر کسی کی تھوڑی سی آواز اچھی ہو تو وہ خود کو گلوکار سمجھنے لگتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ آج کے دور میں موسیقی کے اُستاد موجود ہیں جو کئی فنکاروں کو بےمثال اور شاندار موسیقی سیکھاتے ہیں لیکن ہمارے یہاں لوگ استادوں کے پاس جانا نہیں چاہتے بلکہ سوشل میڈیا کے اس دور نے تو چاہت فتح علی جیسے لوگوں کو گلوکار بنا دیا ہے۔

گلوکار نے وسیم اکرم کی ‘بدوبدی’ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وسیم اکرم سے شکوہ ہے کہ انہوں نے چاہت کے ‘بدوبدی’ پر تو ویڈیو بنا لی لیکن کبھی میڈم نور جہاں کے کسی گانے پر ویڈیو نہیں بنائی۔

وارث بیگ نے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ ہم لوگ باصلاحیت فنکاروں کو آگے نہیں لاتے بلکہ صرف سوشل میڈیا پر مشہور لوگوں کو پروموٹ کرتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ چاہت کو چاہت ہی رہنے دیں، وہ فتح علی خان نہیں ہیں، یہ نام انہوں نے خود لگا لیا ہے، انہیں فتح علی خان نہیں بنائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں