English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لوگ اداکاروں کے بجائے کرداروں کو پسند کرتے ہیں، وکرانت میسے

القمر

 ممبئی: بالی وڈ اداکار وکرانت میسے کا کہنا ہے کہ وہ نہ تعریف کو سنجیدہ لیتے ہیں اور نہ ہی تنقید کو اہمیت دیتے ہیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلم ’بارہویں فیل‘ کی کامیابی کے بعد ان کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مداحوں کی جانب سے سیلفیوں کی درخواستیں بھی بڑھ گئی ہیں لیکن ان کا کام کے حوالے سے رویہ نہیں بدلا ہے۔

وکرانت نے کہا کہ فلموں میں ہیرو اور ہیروئن کی تعریف میں تبدیلی آئی ہے، اب لوگ اداکاروں کے بجائے کرداروں کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ خود کو کسی خاص زمرے میں محدود نہیں کرنا چاہتے اور اگر کوئی اچھی کامیڈی فلم ملی تو وہ ضرور کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے