ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رشمیکا مندانا کا پچھلے ماہ چھوٹے ایکسیڈنٹ کا شکار ہونے کا انکشاف

 ممبئی: بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا نے سوشل میڈیا سے دوری کی وجہ بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کا گزشتہ ماہ چھوٹا سا ایکسیڈنٹ ہوا تھا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اور ایکس پر اپنی صحت کے بارے میں پرستاروں کو آگاہ کیا لیکن حادثے کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ اب وہ بہتر ہیں اور ڈاکٹروں کی ہدایت پر آرام کر رہی ہیں۔

رشمیکا مندانا کا تعلق جنوبی بھارتی ریاست کرناٹک سے ہے اور ان کی عمر 28 سال ہے، انہوں نے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں انہوں نے چشمہ لگایا ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں