English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مختلف نمبروں سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں، اداکارہ ثنا کا دعویٰ

القمر

 لاہور: پاکستانی اداکارہ ثنا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کو مختلف نمبروں سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں اور ان کی گاڑی کا پیچھا کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ کے مطابق ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کر دیا گیا ہے اور انہیں اور ان کے بچوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

ثنا نے الزام عائد کیا کہ انہیں سابقہ شوہر اور سسر کی جانب سے بھی ہراساں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کسی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہیں ہیں اور وہ قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتی ہیں۔

یاد رہے کہ 2022 میں اداکارہ نے شوہر سے علیحدگی اختیار کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے